مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو تحریک عدم اعتماد کی آپشن استعمال کرنے کی یقین دہانی کرادی لیکن کب ؟ تجزیہ کار حامد میر نے بڑا دعویٰ کردیا

مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو تحریک عدم اعتماد کی آپشن استعمال کرنے کی یقین ...
مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو تحریک عدم اعتماد کی آپشن استعمال کرنے کی یقین دہانی کرادی لیکن کب ؟ تجزیہ کار حامد میر نے بڑا دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو استعفوں کا آپشن استعمال کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک بار لانگ مارچ کا آغاز ہو جائے اور ہم اسلام آباد پہنچ جائیں ،اس کے بعد مسلم لیگ ن تحریک عدم اعتماد کے آپشن پر راضی ہو جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم ایکشن پلان کا سات نمبر نقطہ پڑھ کر سنا یا اور کہا کہ ہمارے ایکشن پلان میں تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ استعفوں کا آپشن بھی موجود ہے جس سے ہمیں کوئی اخلاف نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -