شہباز شریف کا ہتک عزت کا مقدمہ، برطانوی صحافی ڈیوڈ روز بھی میدان میں آگئے

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت نے ابھی ابتدائی سماعت ہی کی ہے، فیصلہ نہیں سنایا۔
پاکستان کے میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ لندن کی عدالت نے شہباز شریف کے حق میں ابتدائی فیصلہ سناتے ہوئے ڈیلی میل کے آرٹیکل کو ان کی ہتک عزت قرار دیا ہے۔ ڈیوڈ روز نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی سماعت انتہائی بنیادی نوعیت کی تھی۔
برطانوی صحافی کے مطابق جو فیصلہ سنایا گیا ہے کہ ٹرائل کا طریقہ کار وضع کرتا ہے جو کہ مستقبل میں ہونا ہے، آج کے فیصلے میں عدالت نے یہ بتایا ہے کہ ڈیلی میل کے آرٹیکل کا مطلب کیا ہے، یہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہے۔
Contrary to some Pakistani reports, today's hearing in the Shahbaz Sharif defamation case is strictly preliminary. The judgment sets the parameters for the eventual trial, which lies in the future: it determines what the court says the article means. It is NOT a final outcome.
— David Rose (@DavidRoseUK) February 5, 2021