عمران خان کے حکم پر انتظامیہ ان ایکشن،شیخوپورہ سے کروڑں روپے مالیت کی 1152 کنال زمین واگزار کروالی گئی
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلعی انتطامیہ نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عرفان ڈوگر سمیت دیگر شخصیات کے قبضے سے 1152 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی۔
ڈیجٹیل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب سردار عثماب بزدار کے ترجمان اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’انتظامیہ نے نون لیگی MNA عرفان ڈوگر کے خاندان سمیت قبضہ مافیا سے 1152 کنال زمین واگزار کروا لی،جس ضلعے کو کھولیں اس مافیا نے وہاں سٹیٹ لینڈ کو ذاتی مال سمجھ کر ہڑپ کر رکھا ہے‘۔
ٹویٹ میں شیخوپورہ کی تمام تحصیلوں سے واگزار کروائی گئی زمین کے ایریا کی تفصیل بھی شئیر کی گئی ہے جس کے مطابق تحصیل شیخوپورہ سے 232 کنال،فیروز والہ سے 240 کنال،مریدکے سے 512 کنال،شرق پور سے 40 کنال اور صفدر آباد سے 128 کنال اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 350 ملین سے زائد ہے۔
شیخوپورہ انتظامیہ نے نون لیگی MNA عرفان ڈوگر کے خاندان سمیت قبضہ مافیا سے 1152 کنال زمین واگزار کروا لی
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) February 5, 2021
جس ضلعے کو کھولیں اس مافیا نے وہاں سٹیٹ لینڈ کو ذاتی مال سمجھ کر ہڑپ کر رکھا ہے pic.twitter.com/iIKJwfHffn