'وسائل بڑھ گئے، آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو راضی کر دیں گے' پرویز خٹک نے خوشخبری سنا دی

'وسائل بڑھ گئے، آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو راضی کر دیں گے' پرویز خٹک نے ...
'وسائل بڑھ گئے، آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو راضی کر دیں گے' پرویز خٹک نے خوشخبری سنا دی
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ  ملک کے وسائل بڑھ رہے ہیں آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو خوش کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'تنخواہوں میں موجودہ تضادات کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے، اور پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کو جلد حتمی شکل دیں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، آج (جمعہ) کو گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کی تنخواہ اور مراعات بڑھانے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر دفاع پرویز خٹک نے کی۔  اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مذاکرات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیے جانے سے متعلق پیش رفت ہوئی، اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا حتمی فیصلہ اگلے ہفتے فنانس ٹیم سے مل کر کیا جائے گا۔

پرویز خٹک نے اجلاس میں کہا کہ حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے، ملک معاشی ترقی کر رہا ہے اور وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے ملازمین کی تنخواہوں میں ضرور اضافہ کریں گے۔

مزید :

قومی -