فیصل آباد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ، پھر کیا ہوا؟ انتہائی افسوسناک خبر
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران سر میں گولی لگنے سے نوجوان لڑکا جان کی بازی ہار گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ واقعہ گزشتہ رات فیصل آباد کے علاقے عثمان ٹاون میں جاری شادی کی تقریب میں پیش آیا ، دولہے سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔