محکمہ موسمیات کی ملک کے بڑے حصے میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے بڑے حصے میں بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی ملک کے بڑے حصے میں بارش کی پیشگوئی
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی ووسطی علاقوں میں سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا ۔ اس دوران بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے.

پنجاب کے  بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ رات میں خطہ ٔپوٹھوہار، سیالکوٹ،گجرات ،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا اور میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری ، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلودرہے گا تاہم رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے.اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے. 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد  اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام اور رات کو  چترال، دیر ، ، سوات، بونیر، مالاکنڈ ، کوہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آباد،بالاکوٹ،پارہ چنار،وزیرستان، بنوں ، ڈی آ ئی خان ،کوہاٹ ،پشاور اورمردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے.

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع ابرآلودرہے گا ۔اس دوران کوئٹہ ،زیارت ،ژوب ،قلعہ سیف اللہ،موسی خیل اورپشین میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے. 

مزید :

ماحولیات -