مریم نواز آج ملک گیر تنظیمی دوروں کے سلسلے میں ملتان جائیں گی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز آج ملک گیر تنظیمی دوروں کے سلسلے میں ملتان جائیں گی ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ چیف آرگنائزر (ن)لیگ مریم نواز2 دن ملتان میں قیام کریں گی ،مریم نواز آج ملتان میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی ۔
مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنا اللہ بھی ہمراہ ہوں گے ،تنظیمی کنونشن میں نئے عہدیداران شامل ہوں گے ۔