"ان کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے" پرویز مشرف کے انتقال پر فوادچودھری کا بیان آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کرگئے ہیں ، ان کے انتقال پر مختلف لوگوں کی طرف سے تعزیت کا اظہار بھی کیا جارہاہے ، ایسے میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا بیان بھی آگیا۔
سوشل میڈیا پر فواد چودھری نے لکھا کہ " پرویز مشرف انتقال کر گئے، وہ بہت بڑے انسان تھے ان کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے ہمیشہ پاکستان فرسٹ ان کی سوچ اور نظریہ تھا، خدا غریق رحمت کرے"۔
پرویز مشرف انتقال کر گئے، وہ بہت بڑے انسان تھے ان کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے ہمیشہ پاکستان فرسٹ ان کی سوچ اور نظریہ تھا، خدا غریق رحمت کرے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 5, 2023
یادرہے کہ سابق صدر پرویز مشرف گیارہ اگست 1943 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے تھے،پرویزمشرف کا خاندان 1947 میں نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا،پرویز مشرف نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی سکول سے تعلیم حاصل کی ،پرویز مشرف نے بعد میں ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی ،پرویز مشرف 1964 میں پاکستانی فوج میں شامل ہوئے ،سابق صدر پرویز مشرف نے 1961 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا،پرویز مشرف نے بعد میں سپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی ،پرویز مشرف نے 1965 اور1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا،پرویز مشرف 7 اکتوبر1998 کو چیف آف آرمی کے عہدے پر فائز ہوئے ،پرویز مشرف نے 12 اکتوبر1999 میں ملک میں ایمرجنسی لگا کر چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھال لیا تھا،پرویز مشرف2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے ۔