وہ وقت جب پرویز مشرف نے پاکستان کو امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی بنانے کی امریکی پیشکش قبول کی

وہ وقت جب پرویز مشرف نے پاکستان کو امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی بنانے کی امریکی ...
وہ وقت جب پرویز مشرف نے پاکستان کو امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی بنانے کی امریکی پیشکش قبول کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کا سخت فیصلہ درپیش ہوا جس کے بعد امریکی پیشکش قبول کرتے ہوئے انہوں نے  پاکستان  کو امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی بنایا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی قیادت پر ایک ایسا مشکل وقت بھی آیا جب اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی جانب سے امریکی اتحاد یا مخالف بلاک میں کھڑا ہونے سے متعلق مشکل فیصلے کا مطالبہ کیا گیا۔نائن الیون واقعے کے وقت پاکستان کی باگ ڈور پرویز مشرف کے ہاتھ میں تھی، ملکی قیادت سے مشاورت اور پاکستان کی گذشتہ تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی بلاک کو جوائن کر لیا گیا۔ 

امریکہ نے نائن الیون واقعے کا ذمہ دار القاعدہ کو قرار دیا اور افغانستان اور عراق پر چڑھائی کر دی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد تو ملی تاہم ملک میں بد امنی اور دہشت گردی کا ایک نیا باب بھی کھلا۔ 

مزید :

قومی -