کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکا

کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکا
کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکا ہو اہے ،دھماکے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں امن کا دشمنوں کا ایک اور وار چل گیا، گلستان روڈ پر دھماکا ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بے نظیر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے دھماکا پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -