پرویز مشرف کی میت لانے کیلئے خصوصی طیارہ کل دبئی جائے گا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت لانے کیلئے خصوصی طیارہ کل صبح دبئی جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق طیارہ اسلام آباد کی نور خان ائیربیس سے اڑان بھرے گا، سابق صدر پرویز مشرف کے اہل خانہ کی جانب سے دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ میں میت پاکستان منتقلی کیلئے انتظامات کی درخواست کی گئی تھی۔ خصوصی طیارہ دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ اترے گا جہاں ان کی میت پاکستان منتقل کرنے کے انتظامات کئے جانے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف آج صبح دبئی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے، ان کے اہلخانہ نے میت پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔