اب میں کیا بات کروں، حامد میر کا پرویز مشرف کے انتقال کے بعد تبصرے سے گریز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی حامد میر نے پرویز مشرف کے انتقال پر کہاہے کہ سابق صدر دنیا سے چلے گئے ہیں ،اب میں کیابات کروں ۔
سابق فوجی صدر کے انتقال کے بعد نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ان سے تجزیہ لینے کیلئے آن لائن لیا تو حامد میر نے کہاکہ سابق صدر دنیا سے چلے گئے ہیں ،اب میں کیابات کروں ۔سینئر صحافی کاکہناتھا کہ پرویز مشرف دورمیں بہت تنقید کی جس کی وجہ سے بہت تکالیف برداشت کیں، میں ان کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ کور کمانڈر تھے ۔
حامدمیرکاکہناتھاکہ پرویز الٰہی تو کہتے تھے دس بار بھی مشرف کو وردی میں صدر منتخب کرائیں گے ، سابق صدر کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے دو پارٹیاں بنائیں، پہلے مسلم لیگ (ق )بنائی، پھر آل پاکستان مسلم لیگ بنائی ۔