کراچی میں منشیات فروشوں، سٹریٹ کریمنلز کیخلاف آپریشن،24 ملزمان گرفتار، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد

کراچی میں منشیات فروشوں، سٹریٹ کریمنلز کیخلاف آپریشن،24 ملزمان گرفتار، ...
کراچی میں منشیات فروشوں، سٹریٹ کریمنلز کیخلاف آپریشن،24 ملزمان گرفتار، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ رینجرز نے کراچی میں منشیات فروشوں اور سٹریٹ کریمنلز کیخلاف آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلر ، 6 سٹریٹ کریمنلز اور 5 منشیات فروشوں سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی "ڈان نیوز" کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے پرانے گولیمار میں ٹارگٹ کلرز اور منشیات فروشوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران 5 غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن اور 7 مشتبہ افراد سمیت 24 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان سے اسلحہ، 17 موبائل فون ، 3 موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کی گئیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے عوام کی جانب سے بڑھتے سٹریٹ کرائم کی شکایات کافی عرصے سے دیکھنے میں آ رہی تھیں جس کے خلاف رینجرز نے آپریشن کیا ہے۔

مزید :

قومی -