جتنے مرضی مظالم ڈھا لو،آزادی ملنے تک تحریک جاری رہے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

جتنے مرضی مظالم ڈھا لو،آزادی ملنے تک تحریک جاری رہے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر
 جتنے مرضی مظالم ڈھا لو،آزادی ملنے تک تحریک جاری رہے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

  

مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھارت  کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت جتنے مرضی مظالم ڈھا لے،آزادی کا حق ملنے تک کشمیریوں کی تحریک جاری رہے گی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ 75 سال کے طویل دور میں کشمیری قوم کے علاوہ کسی دوسری قوم نے اتنی زیادہ قربانیاں نہیں دیں۔ بابائے قوم محمد علی جناحؒ نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم و بربریت جاری ہے مگر جب تک حق نہیں ملتا کشمیریوں کی تحریک آزادی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارت کے پراپیگنڈے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، پاکستان نے ہر فورم پر ہمار مقدمہ لڑا۔ ہر ملک میں ریفرنڈم ہو رہا ہے، دنیا کو کشمیر کے بارے میں بھی سوچنا ہو گا۔ اقوام متحدہ کو کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ عالمی ادارے کے 5 مستقل اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ حل کروائیں۔ او آئی سی میں وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر اسمبلی آمد پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید :

قومی -