پرویز مشرف سے متعلق جو بھی کہوں گا وہ میرے ذاتی خیالات ہیں ، سپیکر پنجاب اسمبلی 

پرویز مشرف سے متعلق جو بھی کہوں گا وہ میرے ذاتی خیالات ہیں ، سپیکر پنجاب ...
پرویز مشرف سے متعلق جو بھی کہوں گا وہ میرے ذاتی خیالات ہیں ، سپیکر پنجاب اسمبلی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے کہاہے کہ پرویز مشرف سے متعلق جو بھی کہوں گا وہ میرے ذاتی خیالات ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سبطین خان نے کہاکہ پرویز مشرف نے پاکستان کیلئے جو کچھ کیا انہیں سراہتا ہوں ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کاکہناتھا کہ قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن ہو سکتے ہیں تو پنجاب کے کیوں نہیں ، جو 2 اسمبلیاں توڑی گئیں ان کے الیکشن نہ کرانا زیادتی ہے،انہوں نے کہاکہ گورنر کو خط لکھا ہے خدا کیلئے گورنر آئین کی ٹھیک تشریح کریں ، گورنر صاحب آئین کو اپنی مرضی کے مطابق مت پڑھیں ۔