پی ایس ایل 8 نمائشی میچ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 8 نمائشی میچ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دیدی
پی ایس ایل 8 نمائشی میچ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل 8 کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
 نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔
 185 رنز کے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی ، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے ، افتخاراحمدنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 4 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے جبکہ کوئٹہ کے افتخار 94 اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 
افتخار احمد نے پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر اننگز کو اچھا اختتام دیا۔ پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ میں میچ کیلئے سٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -