نمائشی میچ، افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیئے 

نمائشی میچ، افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیئے 
نمائشی میچ، افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیئے 

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کی 6 گیندوں پر 6 چھکے لگا دیئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر بلے باز افتخاراحمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، میچ کے آخری اوور میں افتخار نے وہاب ریاض کو 6 چھکے لگائے۔

افتخار احمد کے 6 چھکوں کے بعد ’افتی مینیا‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر نے لگا ، اورشائقین کرکٹ کی جانب سے بلے باز کو خوب سراہا جارہاہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -