شیخ رشید کا اڈیالہ جیل میں معمول کا طبی معائنہ، دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر نوٹ کیا گیا

شیخ رشید کا اڈیالہ جیل میں معمول کا طبی معائنہ، دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر نوٹ ...
شیخ رشید کا اڈیالہ جیل میں معمول کا طبی معائنہ، دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر نوٹ کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اڈیالہ جیل کے ڈاکٹروں نےایک مرتبہ پھر معمول کا طبی معائنہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا اڈیالہ جیل میں مکمل میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس کے دوران ڈاکٹرز نے بخار، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کا مشاہدہ کیا۔

قبل ازیں شیخ رشید کا گذشتہ روز بھی طبی معائنہ کیا گیا تھا جس کے مطابق وہ بلڈ پریشر کے مریض ہیں، جیل حکام کا کہنا تھا کہ انہیں ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اور ہائی سکیورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے۔

مزید :

قومی -