ٹکر کے لوگوں کو ٹشوکا ٹرک بھیجیں گے، مریم نواز کا جلسے سے خطاب

ٹکر کے لوگوں کو ٹشوکا ٹرک بھیجیں گے، مریم نواز کا جلسے سے خطاب
ٹکر کے لوگوں کو ٹشوکا ٹرک بھیجیں گے، مریم نواز کا جلسے سے خطاب

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہناہے کہ ٹکر کے لوگ اب زمین پر بیٹھ کر رو رہے ہیں ، چندہ جمع کرکے ان کے لیے ٹشو کا ٹرک بھجوائیں گے۔ 

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز  کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں نوازشریف سمیت پوری جماعت کو ظلم وجبر کا سامنا کرنا پڑا، کیا کسی نے رانا ثنااللہ، مفتاح اسماعیل یا احسن اقبال کوروتے دیکھا ؟۔جو 4 سال کہتا رہا کہ میں انہیں رلاﺅں گا آج وہ خودبچوں کی طرح رو رہا ہے ، سیاستدان روتا نہیں مقابلہ کرتا ہے مگر افسوس کے عمران خان تو سیاستدان ہے ہی نہیں۔ 

ان کا کہنا تھاکہ جب قمر جاوید باجوہ ریٹائرڈ ہوئے توانہوں نے لوگوں سے کہا کہ مانتے ہیں عمران خان جیسا بلنڈر ہم سے ہوا، قمر جاوید باجوہ کے اس بلنڈر نے پورے ملک میں تباہی مچادی، اب اعتراف کافی نہیں ملک و قوم کے ماتھے پر لگے داغ کو دھونا پڑے گا اوراپنے کیے ہوئے بلنڈر کو ملک سے باہر پھینکنا ہوگا۔

مزید :

قومی -