لونی ٹیونز کے کھلونوں سے بھرا    گھر  فروخت کیلئے پیش، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں

لونی ٹیونز کے کھلونوں سے بھرا    گھر  فروخت کیلئے پیش، قیمت جان کر ہوش اڑ ...
لونی ٹیونز کے کھلونوں سے بھرا    گھر  فروخت کیلئے پیش، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لونی ٹیونز کے کھلونوں سے بھرا  ایک  گھر برطانیہ میں فروخت کے لیے لسٹ کیا گیا ہے۔

انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی فہرست میں دو بیڈ روم والے گھر کی قیمت 79,950 پاؤنڈ (تقریباً 2 کروڑ 68 لاکھ روپے) ہے۔ یہ گھر لیورپول کے علاقے والٹن میں واقع ہے۔ جائیداد فی الحال رئیل اسٹیٹ کمپنی Rightmove کی ویب سائٹ پر لسٹ ہے۔ گھر میں ایک بڑا لونگ روم ہے جس میں مکڑی کا ایک بڑا مجسمہ ہے، ایک باورچی خانہ ہے جس میں ہلکے رنگ کی الماریاں ہیں اور ایک واشنگ مشین ہے اور ایک بیڈروم ہے جو کہ تین فش ٹینکوں کے ساتھ مناسب سائز کا ہے۔

 پراپرٹی کی صرف سات تصاویر ہیں اور پہلی دو تصاویر میں اس کے بارے میں کوئی منفرد چیز نہیں ملے گی لیکن آپ  مزید سکرول کرتے ہوئے  لونی ٹیونز کے کردار تسمانین  ڈیول  کے کھلونوں سے بھرا ایک چھوٹا، دوسرا بیڈروم دیکھیں گے، جسے Taz کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے اس گھر کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد یہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ ان کو دیکھ کر بچپن کی یادوں میں کھو گئے ہیں. 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -