نشے میں دھت آدمی نے بلند و بالا عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

سورس: Representational Image
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں ایک شخص نے بلند و بالا عمارت میں اپنے فلور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 3 فروری کی رات تقریباً 9 بجے پیش آیا۔
نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس آشوتوش دویدی نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت نمن کے طور پر کی گئی ہے جو 2 فروری کو سیکٹر 168 میں واقع سوسائٹی میں اپنی خاتون دوست کے ساتھ آیا تھا۔ جس وقت واقعہ پیش آیا اس وقت دونوں نشے میں تھے.
پولیس کے مطابق نشہ چڑھنے کے بعد نمن نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی جس کے بعد اس کی دوست نیچے سیکیورٹی گارڈ کو بلانے آئی لیکن اسی دوران وہ نیچے چھلانگ مار چکا تھا.