6 چھکے مارنا بہت بڑی بات ہے اور 6 چھکے کھانا بھی بہت حوصلے کی بات ہے، وہاب ریاض اور افتخار احمد کی ویڈیو وائرل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل سے قبل کوئٹہ میں ہونے والے نمائشی میچ میں افتخار احمد کے ہاتھوں ایک اوور میں 6 چھکے کھانے والے وزیر کھیل پنجاب کی وہاب ریاض سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔وہاب ریاض کا کہنا تھا جو بھی ہو جائے ایک اوور میں 6 چھکے مارنا بہت بڑی بات ہے اور 6 چھکے کھانا بھی بہت حوصلے کی بات ہے۔کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے اننگز کے آخری اوور میں وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے مار کر اپنی ٹیم کا سکور 184 رنز تک پہنچایا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
نمائشی میچ میں سرفراز الیون نے بابر اعظم الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی جس میں افتخار احمد کے ناقابل شکست 94 رنز کی جارحانہ اننگز بھی شامل تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نمائشی میچ کے بعد 6 چھکے مارنے اور کھانے والے دونوں کھلاڑیوں کی ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاب ریاض اور افتخار احمد ایک دوسرے سے خوش گپیاں کر رہے ہیں اور اسی دوران عمید آصف وہاب ریاض سے افتخار احمد کے چھکوں کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ جس پر فاسٹ باؤلر انہیں بتاتے ہیں کہ افتخار احمد نے جو یارکر پر چھکا مارا وہ بہت اچھا تھا اور اس کے بعد افتخار نے جو سلیش مارا وہ بھی بہت اچھا تھا۔
Wahab Riaz and Iftikhar Ahmed enjoy the ???????????? ???????????????????? in a #SpiritOfCricket moment ???? pic.twitter.com/DcAZYoMky1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 5, 2023