امریکہ میں مشہور کارٹون کردار شریک کا 200 پاؤنڈ وزنی مجسمہ چوری ہوگیا

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور کارٹون کردار شریک کا 200 پاؤنڈ وزنی چونے کا سبز مجسمہ ریاست میساچوسٹس سے لاپتہ ہو گیا ۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس ہاتھ سے تیار کیے گئے اس مجسمے کی تلاش کر رہی ہے جس کی 30 جنوری کو گمشدگی کی اطلاع ملی تھی۔
ہیٹ فیلڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے لاپتہ مجسمے کے حوالے سے فیس بک پر ایک نوٹس پوسٹ کیا۔ انہوں نے فلوروسینٹ سبز سیمنٹ سے بنے مجسمے کی تصویر بھی شامل کی ۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا " کیا آپ نے مجھے دیکھا ہے؟ یہ تقریباً 200 پاؤنڈ سیمنٹ کا شریک مجسمہ ماؤنٹین آر ڈی پر واقع اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ اگر آپ کو اس کے موجودہ ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات ہیں تو براہ کرم ہمارے ساتھ رابطہ کریں اور اسے اسی حالت میں واپس لوٹائیں جس حالت میں آپ نے اسے پایا۔"