6 چھکے کھانے سے پہلے وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کو کیا مشورہ دیا تھا؟

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6گیندوں پر 6چھکے مار کو ٹورنامنٹ کا آغاز ہی جوش و ولولے سے بھر پور کردیا ہے ۔ سوشل میڈ یا پر ان چھکوں کا چرچا ہر جگہ ہو رہا ہے ۔
میچ سے قبل ایک ویڈیو میؒں وہاب ریاض نے کہا تھا کہ ایک باؤلر ہونے کی حیثیت سے آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ آپ کی سٹرینتھ اور کمزوری کیا ہے، اگر آپ پاور پلے میں باؤلنگ کر رہے ہیں تو کیا کرنا چاہیے ، مڈل اوورز میں کیسی گیند بازی کرنی چاہیے، ڈیتھ اوورز میں صورتحال کے مطابق باؤلنگ کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ساری باتیں آپ کو کھیل کرتجربے کے ساتھ پتہ چلتی ہیں، میں باؤلنگ کے دوران چیزوں کو سادہ رکھتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں باولرز کو سکور پڑتا ہے لیکن باؤلرز کو اپنی گیم کو نہیں بھولنا چاہیے جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔میں ہمیشہ اپنی گیم کے مطابق باؤلنگ کرتا ہوں۔
.@iamamirofficial, @iShaheenAfridi, @WahabViki and @Wasim_Jnr on fast bowlers in HBL PSL
????Watch full video???????? https://t.co/KifP6errmy
Read more????????https://t.co/iz5ivE8icf#HBLPSL8 #SabStarayHumaray pic.twitter.com/2R52ez2lu5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2023