جو لوگ کوئٹہ اورپشاور کو نہیں بچا سکے وہ کشمیر کیا بچائیں گے، سراج الحق کا بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کاکہنا ہے کہ جو لوگ کوئٹہ اورپشاور کو نہیں بچا سکے وہ کشمیر کیا بچائیں گے،حکومتوں نے کشمیر کے لیے کوئی عملی کام نہیں کیا
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 2 لاکھ سے زائد لوگ شہید ہو چکے،مقبوضہ کشمیردنیا کے سب سے بڑے قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے،کشمیری گزشتہ 200سالوں سے آزادی کے لیے تڑپ رہے ہیں لیکن ظلم و جبر کے باوجود اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا ایک ہی کام ہے تقریریں کرنا اور کچھ نہ کرنا،ان بزدل حکمرانوں نے انڈین ترامیم پربھی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے رکھی ۔