چلی میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں 92 جگہوں پر آگ لگ گئی، 23 افراد ہلاک، 979 زخمی

سورس: Screen Grab
سانتیاگو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں کئی مقامات پر جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اب تک 23 افراد جانیں گنوا چکے ہیں.
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق گرمی کی شدید لہر آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو مشکل بنا رہی ہے۔ ہفتے کے روز ایک سرکاری بریفنگ کے مطابق 1100 سے زیادہ لوگوں نے محفوظ مقامات پر پناہ لی ہے جب کہ آگ لگنے سے کم از کم 979 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
حکام کے مطابق خطے میں شدید درجہ حرارت کے باعث جمعے کو 76 مقامات پر آگ لگی. درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے ہفتے کو 16 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے.