"پٹھان" فلم کے ذریعے شاہ رخ خان نے بی جے پی کے کشمیرمیں مظالم چھپانے کی کوشش کی ، فاطمہ بھٹو کا بیان 

"پٹھان" فلم کے ذریعے شاہ رخ خان نے بی جے پی کے کشمیرمیں مظالم چھپانے کی کوشش کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ادیبہ اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ فلم" پٹھان" ایک بکواس مووی ہے جس میں نیم برہنہ لوگ ناچ ناچ کے بھارت اور دنیا کو بچا رہے ہیں ، اس فلم کے ذریعے شاہ رخ خان نے بی جے پی کے کشمیرمیں مظالم چھپانے کی کوشش کی ۔
دی گارڈین کو انٹرویو دیتے ہوئے فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا ماضی میں بالی ووڈ کے ذریعے بھارت کوسیکولر ملک ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی تھی ، لیکن نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آنے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری بھی سیاست کا شکار ہوگئی ہے ، نریندر مودی کے دور حکومت میں پاکستان مخالف فلمیں بنانے کا رجحان بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے بغیر کسی سخت مزاحمت کے لداخ کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا ہے اور وہاں تعمیرات بھی جاری ہیں لیکن اس حوالے سے بھارت میں کوئی فلم نہیں بنائی گئی ۔ 
فاطمہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان بھارت کے سب سے بڑے مسلم سپر سٹار ہیں ، اس کے باوجود انہوں نے کبھی اپنی حکومت کے مظالم پر تنقید نہیں کی۔

مزید :

تفریح -