لاہور سکول آف لاء کی میزبانی میں قومی موٹ مقابلہ

  لاہور سکول آف لاء کی میزبانی میں قومی موٹ مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)لاہور اسکول آف لا کی میزبانی میں قومی موٹ مقابلہ، ماحولیاتی قانون اور وفاقی نظام** پر سنجیدہ قانونی مباحثے اور فکری مکالمے دیکھنے کو ملے۔ ملک بھر کی 16 سرکردہ یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے اس علمی اور مسابقتی ماحول میں بھرپور شرکت کی۔ سیمی فائنلز کے جج مسٹر سلمان احمد مان، مس شفاف لطیف، مسٹر مہر محمد اقبال، اور مس عائشہ عالم خان۔ گرینڈ فائنل کے دوران، ربیہ باجوہ، مسٹر ذیشان ظفر ہاشمی، سہیب احمد رومی، مس سحر بندیال، اور عبداللہ فائز پر مشتمل چیف ایڈجوکیٹرز پینل نے منصفانہ اور سخت جانچ کے بعد فیصلہ سنایا۔ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (GCU) کی ٹیم نے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جبکہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب (UCP) کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنرز اپ کی پوزیشن حاصل کی۔ ریٹائرڈ جسٹس محمد اکرم قریشی، ریٹائرڈ جسٹس علی اکبر قریشی، جسٹس انور حسین (موجودہ جج لاہور ہائی کورٹ) اور مسٹر علی اعجاز (ڈپٹی ڈائریکٹر، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی، حکومت پنجاب) نے شرکت کی۔