خاتون اول آصفہ بھٹو بی بی شہید کی زندہ تصویر ہیں،ایڈون سہوترا

    خاتون اول آصفہ بھٹو بی بی شہید کی زندہ تصویر ہیں،ایڈون سہوترا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اقلیتی ونگ کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ خاتون اول آصفہ بھٹو بی بی شہید کی زندہ تصویر ہیں،قومی اسمبلی میں انکی موجودگی غریب اور وفادار کارکنوں کیلئے امید کی کرن ہیں وہ مریم کالونی کینٹ میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ پر اہل علاقہ کیساتھ کیک کاٹنے کے بعد کھانا اور نقد امدادی رقوم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسکے عوام کیلیے بھٹو خاندان کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔