پرائیویٹ حج سکیم 2025کی بکنگ کا سلسلہ جاری
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پرائیویٹ حج سکیم2025ء کی بکنگ جاری،حج2025ء میں مرضی کا ہوٹل،مرضی کا مکتب زون اور مرضی کے فلائٹ شیڈول کے لئے حج آرگنائزرکو درخواست دی جا سکتی ہے پاکستان اور دنیا بھر سے پاکستانی جو ریڈ ایبل پاسپورٹ رکھتے ہیں اپنے اپنے ممالک سے سعودیہ براہ راست مدینہ اور جدہ آنے کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے حج درخواست دے سکتے ہیں۔ پرائیویٹ سکیم میں حج درخواست دینے کے لئے وزارت مذہبی امور نے902 کمپنیوں کو حج کوٹہ الاٹ کر کے کمپنیوں کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ wwwhajjinfo.org.com پر جاری کر دی۔