پوری قوم کو ملکر کشمیر کاز کیلئے کام کرنا ہو گا،مزمل اقبال ہاشمی

  پوری قوم کو ملکر کشمیر کاز کیلئے کام کرنا ہو گا،مزمل اقبال ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ  خصوصی)مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک قومی کاز ہے، قوم کو ملکر کشمیر کے لئے کام کرنا ہے، زندہ دلان لاہور نے بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے بڑا کردار ادا کیا ہے، لاہور میں ہمارے ٹرک چل رہے ہیں جن پر ترانے چل رہے ہیں اور قوم کو آگاہی دی جا رہی ہے، آج لاہور کے تمام علاقوں فلوٹ بھی چلیں گے۔

 ،ہم لاہور میں آج  یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایجرٹن روڈ پر جلسہ عام کا انعقاد کریں گے اور کشمیریوں کو بھر پور مدد و حمایت کا پیغام دیں گے، لاہور کے عوام کو یکجہتی کشمیر جلسے میں شرکت کے دعوت دیتے ہیں، کشمیر کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر بھی آواز اٹھائیں،ایسا ماحول بنایا جائے کہ اہلیان کشمیر کو یہ پیغام جائے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، لاہور ثابت کرے گا کہ آج بھی لاہوریوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔