ویوونے Y200 کا نیا128GBماڈل متعارف کرادیا

 ویوونے Y200 کا نیا128GBماڈل متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ویوو نے حال ہی میں متعارف کروائے گئے سمارٹ فون Y200 کا نیا 128GB ورژن بھی لانچ کر دیا ہے اور اسکی قیمت صرف 59،999 روپے رکھی گئی ہے۔ ویوو Y200 پاکستان میں TitaniumSilver اور  EmeraldGreen میں دستیاب ہے اور اس کے Ultra-Slim Designکو مزیدپائیدار بنانے کیلئے IP64DustandWaterResistance  بھی شامل کی گئی ہے۔ویوو Y200 میں موجود 8GB + 8GB Extended RAM  کی مدد سے صارفین باآسانی ملٹی ٹاسکنگ کر سکتے ہیں۔ صارفین کے تجربے کو بہترین بنانے کے لیے یہ سمارٹ فونSnapdragon® 685 Processor  کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی فراہم کرتا ہے اور 128GB ROM روزمرہ کی ضروریات کے لیے بہترین سٹوریج  پیش کرتی ہے۔مزید براں،   1800nitsPeakBrightnessکے ساتھ ویوو Y200کا 120Hz AMOLED Display صارفین کے سکرین دیکھنے کے تجربے کو مزید  پرلطف بنادیتا ہے۔اس کے علاوہ، ویوو Y200میں موجود  5000mAh کی بڑی بیٹری 80WFlash Charge ٹیکنالوجی  کی مدد سے  منٹوں میں تیزی سے چارج ہو جاتی ہے۔ مزید  یہ کہ ویوو اس سمارٹ فون کی 4 سالہ بیٹری ہیلتھ کی ضمانت بھی  دیتا ہے۔ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔۔

مزید :

کامرس -