پاکستان تل کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

پاکستان تل کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (آئی این پی)پاک چین زرعی تعاون میں پیشرفت، چائنا مشینری انجینئرنگ کوآپریشن (سی ایم ای سی) گروپ کی جانب سے پہلا تل کنٹریکٹ فارمنگ پراجیکٹ 2024 با ضابطہ طور پر شروع کر دیاگیا، سی ایم ای سی پاکستان کے وائس جنرل منیجر دائی باو نے کہا کہ اس منصوبے سے پاک چین زرعی کمرشلائزیشن کا نیا باب کھلنے میں مدد ملے گی، آنے والے وقت میں چین کو تل کی برآمد 1 بلین ڈالر ہوگی۔گوادر پرو کے مطابق یہ منصوبہ سی ایم ای سی گروپ اور مقامی کسان ''جوئیہ زرعی فارم تاندلیانوالہ'' کے درمیان نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی چائنا، ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد، پنجاب حکومت، آئل سیڈز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے اشتراک سے نافذ العمل ہوا۔گوادر پرو کے مطابق ؒ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم ای سی پاکستان کے وائس جنرل منیجر دائی باو نے کہا کہ چونکہ چین اور پاکستان زرعی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں اس لئے اس منصوبے سے پاک چین زرعی کمرشلائزیشن کا نیا باب کھلنے میں مدددیگا۔

مدد ملے گیکہ سی ایم ای سی کی کاوشوں سے پاکستان تل کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔

مزید :

کامرس -