اقلیتیں بھی کشمیری بھائیوں کا دکھ سمجھتی ہیں،پیٹر چارلس

  اقلیتیں بھی کشمیری بھائیوں کا دکھ سمجھتی ہیں،پیٹر چارلس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مائنارٹیز موومنٹ کے بانی چیئرمین پیٹر چارلس نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے حق ِ خود ار ا دیت کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں بھی کشمیری بھائیوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی ہیں اور ان کے جائز حقوق کے کیلئے ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔پیٹر چارلس نے کہاکہ کشمیر کے مظلوم عوام پچھلی کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا شکار ہیں، اور عالمی برادری کی خاموشی اس مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں بھی کشمیری عوام کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

  اور دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ انسانی حقوق اور آزادی کسی ایک مذہب یا قوم کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔پاکستان مائنارٹیز موومنٹ کے چیئرمین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو مزید موثر انداز میں اجاگر کرے۔

 اور سفارتی محاذ پر کشمیری عوام کا مقدمہ زیادہ قوت کے ساتھ پیش کرے۔ہم دعا کرتے ہیں کہ کشمیر کے مظلوم عوام جلد اپنے حقوق حاصل کریں اور خطے میں پائیدار امن قائم ہو۔ پاکستان مائنارٹیز موومنٹ ہر پلیٹ فارم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔

100اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی

مکوآنہ (این این آئی)100اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 17فروری کو ہو گی۔100روپے والے اسٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گیاسی طرح 1500 روپے والے بانڈ زکا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین جبکہ 18500روپے کے 1696انعامات ہیں۔

  کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

مزید :

کامرس -