قحبہ خانوں پر چھاپے، 7 خواتین سمیت 17 ملزمان گرفتا ر
لاہور(کر ائم رپو رٹر)غالب مارکیٹ پولیس نے قبحہ خانوں کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیوں میں 7 خواتین سمیت 17 ملزمان گرفتا رکرلئے۔ ترجمان کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے ہوٹلز کی آڑ میں قائم قبحہ خانوں میں کارروائیوں کے دوران شگفتہ، کرن، اقرار، مافیا، نعمان، کرامت، نیلم، عنایا اور معصومہ عباس, مبشر، ارسلان، فرزند، فیصل، ناصر، ناظم اور سبطین سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔