پولیس ملازمین، اہلخانہ کی  ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید 40لاکھ  80ہزارروپے جاری 

    پولیس ملازمین، اہلخانہ کی  ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید 40لاکھ  80ہزارروپے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 40 لاکھ 80 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے   ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سب انسپکٹر وحید اختر کو کینسر کے علاج اور کانسٹیبل محمد فاروق کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔کانسٹیبل عمران خان اور سینئر ٹریفک وارڈن محمد عارف کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل قمر احمد اور کانسٹیبل فرخ نواز کو علاج کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ 10 ہزار روپے فندز جاری کیے گئے۔ڈی ایس پی مصطفی کمال، اے ایس آئی طاہر نذیر اور کانسٹیبل عامر بشیر کو علاج   کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔

 اسسٹنٹ خالد محمود اور کانسٹیبل طارق محمود کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے اے ایس آئی الطاف حسین، ریٹائرڈ کانسٹیبل ستار محمد، نائب قاصد عبدالطیف اور ڈی ای او محمد عتیق کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 45 ہزار روپے دئیے گئے۔ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد عتیق اور ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل محمد طاہر کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدبتایا کہ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی ۔

مزید :

علاقائی -