جلاؤ گھیراؤ کیس، سرکاری گواہان بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے کے 2مقدمات میں سرکاری گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے دو مقدمات پر سماعت کی تو پولیس نے ان مقدمات میں گرفتار ملزموں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کے جیل سے جوڈیشل ریمانڈ پیپر عدالت میں پیش کئے اسی مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سمیت دیگر پیش ہوئے عدالت نے پراسیکیوشن کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے پیش کیا جائے عدالت نے مقدمات پر سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی. عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمے پر سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی. پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔
جلاؤ گھیراؤ مقدم