ہنی ٹریپ کیس، سرکاری گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے 

  ہنی ٹریپ کیس، سرکاری گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا ء کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہوسکے. انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی تو مقدمے کے مدعی خلیل الرحمان قمر پیروی کیلئے پیش ہوئے جبکہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا. ملزموں کے وکلاء  نے اعتراض کیا کہ ابھی گواہوں کے بیانات کی نقول نہیں ملیں اس لئے سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں کئے جاسکتے.عدالت نے ملزموں کے وکیل کے اعتراض پر نقول کی فراہم کرنے کا حکم دیا اور نقول نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی 10 فروری تک ملتوی کر دی۔. 

مزید :

علاقائی -