اٹارنی جنرل پاکستان‘ایڈووکیٹ جنرل پنجاب معاونت کیلئے طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں سرکاری سکولز کو نجی اور سرکاری اشتراک سے چلانے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کرلیا جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کی مختلف دفعات کو چیلنج کیا گیا عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرکے اس پر جواب بھی مانگ لیا. درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کسی سرکاری سکول کو آوٹ سورس نہیں کرسکتی. ایسا کرنا آئین کے منافی ہے۔
پنجاب حکومت کو سرکاری سکولز آوٹ سورس کرنے سے روک دیا جائے