عمران خان کا خط ملا نہ اسٹیبلشمنٹ کو اس میں کوئی دلچسپی ہے،سکیورٹی ذرائع

  عمران خان کا خط ملا نہ اسٹیبلشمنٹ کو اس میں کوئی دلچسپی ہے،سکیورٹی ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کوئی خط نہیں ملا۔ذرائع نے بتایا کہ سزا یافتہ مجرم کی جانب سے کوئی خط ملا نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی بھی خط میں کوئی دلچسپی ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خط کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی، اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح کر چکی ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے۔واضح رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پالیسیوں پر نظرثانی کیلئے خط لکھا ہے۔جبکہ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہعمران خان نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے، میں نے اب تک یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آرمی چیف سے ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن عامہ پر تھی۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ آرمی چیف سے امن عامہ کے موضوع پر میٹنگ کے علاوہ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

سیکیورٹی ذرائع

مزید :

صفحہ اول -