عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھائے: گورنر پنجاب 

عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھائے: گورنر پنجاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                              لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نا ممکن ہے صوبے کو اس وقت اقتصادی طور پر بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے جس کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا پیپلز پارٹی نے اپنے سابقہ ادوار میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں ترقی اور عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے۔ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور اس حوالے سے جاری منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔دیگر صوبائی محکمہ جات کو بھی چاہیے کہ وہ صوبے کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں۔ حکومت کی کوششوں کی بدولت آج ملکی معیشت سمیت دیگر شعبوں میں بہتری آنا ملکی ترقی کی طرف مثبت قدم ہے۔ نوجوان نسل ملک و قوم کا سرمایہ ہیں انہیں آگے بڑھنے کیلئے بہتر مواقع میسر آنے چاہئیں۔ اس موقع پر صوبائی وزرا ء نے گورنر پنجاب کو محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے مختلف شعبوں میں متعارف کردہ اصلاحات وترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ دریں اثنا،گورنر پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مظلوم کشمیریوں کو ان کے جائز حق خود ارادیت کے حق کے لیے آواز اٹھائے کشمیر یوں کو جہاں بھی پاکستان کی ضرورت ہوگی ہم انکے ساتھ کندھے سے کند ھا ملا کر چلیں گے۔ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروایا جائے۔ 

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -