پنجاب حکومت نے 4افسران  کے تقرر و تبادلے کر دیئے

  پنجاب حکومت نے 4افسران  کے تقرر و تبادلے کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے 4افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ تقرری کی منتظر مس آمنہ منیر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تعینات، تقرری کے منتظر جواد حیدر شاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) تعینات، تقرری کے منتظر محمد طیب کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات اور ڈپٹی ڈائریکٹر (خوراک) گوجرانوالہ احمد نواز کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 تقرر و تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -