اڑان پاکستان منصوبہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے اہم ثابت ہوگا: احسن اقبال
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے دس سالہ ترقیاتی منصوبے اور پالیسیاں کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہیں، اڑان پاکستان منصوبہ بھی ملکی معیشت کو بلندیوں تک لے جانے میں انتہائی اہم ثابت ہو گا ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے ہمیں قرآنی تعلیمات اپنانے اور تعلیمی اداروں میں ان علوم پر تحقیقات کو ترویج دینا ہو گی معیشت کو ٹیکنو معیشت میں تبدیل کرنا وقت کا تقاضا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبہ ملکی معیشت کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم ثا بت ہو گاتاہم سیاسی استحکام شرط ہے،تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے اہم ہے ہمیں سائنس و ٹیکنا لو جی کے شعبے میں مزید ترقی کرنا ہو گی مسلمانوں کی پستی کی ایک وجہ قر آنی تعلیمات سے دوری ہے۔ ہم نے مشائدے پر پردہ اور عقل پر قفل ڈال دئیے ہیں ہمیں تحقیق اور مشاہدے کی روایت کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ اسی میں امت مسلمہ کی بقاء شامل ہے ہمیں ملک کو محفوظ بنانے کیلئے جامعات میں علم و تحقیق کو فروغ دینا ہو گا پاکستان نے اگرچہ اپنے قیام سے لیکر آج تک بے پناہ ترقی بھی کی ہے تاہم دوسرے ممالک سے ہم معاشی ترقی کے معاملے میں پیچھے رہ گئے۔ ترقی کیلئے دس سالہ ترقیاتی منصوبے بنا کر انکو آگے بڑھانا ہوتا ہے۔ بھارت میں مودی حکومت کے دس سالہ دور، بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی پندرہ سال تک مسلسل حکومت رہی اس دوران پالیسیوں کے تسلسل کی وجہ سے ان ممالک نے معاشی ترقی کی۔
احسن اقبال