فلسطینی مسلمانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، فضل الرحمان

  فلسطینی مسلمانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن ) حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی کی جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ۔ مولانا فضل الرحمان کو فلسطین کی تازہ صورتحال سے آگاہ گیا ۔دو نوںرہنماو_¿ں نے موجودہ صورتحال پر غور وخوض کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فلسطینی مسلمانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،پہلی مرتبہ فلسطین کی سرزمین پر فتح کے اثرات دیکھ رہا ہوں،اسرائیل کو تمام فلسطینی علاقے خالی کرنے پڑے، ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں،ڈاکٹر خالد قدومی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی فلسطین کے لئے کوششیں بے لوث اور مخلصانہ ہیں،جے یوآئی نے ہر محاذ پر ہماری ترجمانی کی،ملاقات میں مجلس احرار الاسلام کے سربراہ سید کفیل شاہ بخاری ، ڈاکٹر امجد علی و دیگر موجود تھے۔

فضل الرحمان

مزید :

صفحہ آخر -