گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے قونصل جنرلSurashete Boontinand نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، تجارت میں اضافہ اور دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ تھائی لینڈ سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ثقافت ، سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھائی سرمایہ کاری صوبہ کے پرکشش شعبوں سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔تھائی لینڈ کے قونصل جنرل نے کہا کہ تھائی سرمایہ کار صوبہ کے مختلف شعبوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ قونصل جنرل نے کہا کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے بالخصوص آئی ٹی اور امید کی گھنٹی قابل ستائش ہیں۔ قونصل جنرل نے گورنرہاﺅس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا ۔