پی جے اے کے صدر سہیل باچا کی قیادت میں وفد نے صوبائی ممبر صمد انجم کی عیاد ت کی 

پی جے اے کے صدر سہیل باچا کی قیادت میں وفد نے صوبائی ممبر صمد انجم کی عیاد ت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        سوات(سہیل باچہ سے) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا (پی جے اے) کے صدر سہیل باچا کی قیادت میں ایک وفد نے صوبائی ممبر صمد انجم کی عیادت کی۔ وفد میں سینئر نائب صدر اسداللہ اسد، نائب صدر علی شیر میاں، فوکل پرسن سلمان یوسفزئی اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔ اس موقع پر صدر سہیل باچا اور دیگر رہنماؤں نے صمد انجم کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پی جے اے کے وفد نے صمد انجم کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ پی جے اے کی جانب سے صوبائی صدر سہیل باچا نے تیمارداری کے طور پر صوبائی ممبر صمد انجم کو ایک چیک بھی پیش کیا.پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن (پی جے اے) کے صوبائی صدر سہیل باچا نے کہا کہ مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی ملک بھر میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ وہ ہر سطح پر صحافی برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے، ان کے حقوق کے لیے مؤثر قانون سازی اور آزادیِ صحافت کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔پی جے اے کے مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی صحافیوں کو درپیش چیلنجز جیسے آزادیِ اظہار پر قدغن، معاشی مشکلات، سکیورٹی خدشات اور ملازمتوں کے تحفظ جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت، میڈیا ہاؤسز اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کی قیادت میں تنظیم صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جن میں قانونی معاونت، مالی امداد اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ہمیشہ اپنے ممبران کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کی بھرپور معاونت جاری رکھے گی۔ وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنظیم صحافی برادری کے حقوق اور بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت شاہ حسین باچا بھی موجود تھے۔