پبی،منشیات کے سوداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن،4 گرفتار 

  پبی،منشیات کے سوداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن،4 گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (بیورورپورٹ)تھانہ پبی پولیس کی منشیات کے سوداگروں کے خلاف کریک ڈاون۔ 04ملزمان گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے 6 کلو 55 گرام چرس, 01کلو 306گرام ائس برآمد۔ مقدمات درج تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق۔ضلعی پولیس سربراہ عبد الرشید کا یہ عزم کہ منشیات سے پاک نوشہرہ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جواد خان SDPO پبی سرکل کی نگرانی میں تیمور سلیم SHO پبی وٹیم نے ملزم لیاقت ولد ثمین جان ساکن خدریزی سے 4 کلو 85گرام چرس، 470گرام ائسملزم کامران خان ولد جمیل خان ساکن اورنگ آباد سے 1 کلو970 گرام چرس.ملزم سعید اللہ ولد رفیق ساکن پشاور سے 351 گرام ائس۔ملزم سہیل ولد علی بھادر ساکن ڈاگئی جدید پبی سے 485 گرام ائس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم سے دیگر جرائم میں کمی آئیگی۔عوامی تعاون ناگزیر ہے۔