کھیولں کا فروغ عمران خان اور صوبائی حکومت کا بنیادی ویژن ہے: عبدالکریم 

  کھیولں کا فروغ عمران خان اور صوبائی حکومت کا بنیادی ویژن ہے: عبدالکریم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے اپنے حلقہ نیابت صوابی میں کھیل کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اور قائم شدہ منصوبوں میں مزید سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایات انھوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی جانب سے یونین کونسل سطح پر پلے گراؤنڈز کی تعمیرکے صوبائی منصوبے کے تحت پی کے 51صوابی میں قائم شدہ منصوبوں کے حوالے سے انھیں دی جانے والی بریفنگ کے دوران دیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل اف سپورٹس کے ڈائریکٹر ورکس نے معاون خصوصی کو دی جانے والی تفصیلی بریفنگ کے دوران مذکورہ حلقے میں متعدد منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔معاون خصوصی نے حلقے میں مختلف مقامات پر موجود سپورٹس گراؤنڈز میں مقامی ضرورت اور عوامی ترجیحات کے مطابق مزید کھیلوں کی نئی سہولیات فراہم کرنے کی سکیمیں ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔انھوں نے زیدہ،کڈے،چھوٹا لاہور،ذکریا خیل لاہور شرقی،نبی کلے بیکا،تورڈھیر،گورننمنٹ ڈگری کالج تورڈھیر گراونڈ،جہانگیرہ،ہریان و دیگر مقامات پر موجود گراؤنڈز میں درکار سہولیات کی فراہمی کو محکمہ کے ترجیحی منصوبوں میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے سہولیات کی فراہمی معاشرے اور خصوصی طور پر نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے انتہائی ضروری ہیں جو بانی چیرمین عمران خان اور صوبائی حکومت کا بنیادی ویژن بھی ہے۔انھوں نے کہا کہ حلقے میں ان گراؤنڈز کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ مقامی سطح پر نوجوانوں کیلئے ہر کھیل اور تفریح کے حوالے سے ماحول فراہم ہو۔