ملک نصیر احمد کوکی خیل سمیت تمام بے گناہ پختون رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

  ملک نصیر احمد کوکی خیل سمیت تمام بے گناہ پختون رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمرود (نمائندہ خصوصی) قبیلہ کوکی خیل کے عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور تنظیم نوجوانان کوکی خیل کے صدر نے جمرود پریس کلب میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نصیر احمد کوکی خیل سمیت تمام بے گناہ پختون رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی برکت آفریدی، حسین احمد، گوہر خان آفریدی۔ جلیل افریدی اور ملک خان محمد آفریدی نے کہا کہ پختون بیلٹ خصوصاً قبائلی اضلاع میں نافذ کی گئی خود ساختہ پالیسیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام بے بنیاد اور جعلی مقدمات واپس لے کر ہمارے گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔پریس کانفرنس میں رہنماوں نے اعلان کیا کہ 9 فروری کو قبیلہ کوکی خیل ایک بڑے احتجاجی جلسے کا انعقاد کرے گا، جس میں سیاسی و سماجی تنظیموں، قبائلی مشران اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پختون قوم پر مظالم ناقابلِ برداشت ہیں، اور اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پختونوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لے اور فوری طور پر تمام گرفتار رہنماؤں کو رہا کرے۔