ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 20روزہ فکلیٹی ٹریننگ پروگرام کامیابی سے جاری 

    ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 20روزہ فکلیٹی ٹریننگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            ایبٹ آباد (نمائندہ پاکستان)ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 20 روزہ فکیلٹی ٹریننگ پروگرام کامیابی سے جاری اعلی تعلیم کی سطح I & II میں مائکروٹیچنگ / ٹیچنگ پریکٹیکم کے بارے میں NAHE-HEC ٹریننگ ماڈیول کا دوسرا دن ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی  میں کامیابی کے ساتھ جاری رہا  چار روزہ تربیت، جس کے سپیکر  ڈاکٹر ملک غلام بہلول، ڈین  فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی  راولپنڈی نے کی  ڈائریکٹر ٹریننگ  ڈاکٹر ابرار خان ایبٹ آباد یونیورسٹی  نے سیشنز کا انعقاد نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے کیا آج منعقدہ  سیشن میں سبق کی فراہمی کی جدید تکنیک، انٹرایکٹو تدریسی حکمت عملیوں، اور آراء سے چلنے والی بہتری پر توجہ دی گئی ہے شرکاء اپنے تدریسی طریقوں کو بہتر بنانے کے لئے مائکروٹیچنگ مشقوں میں فعال طور پر مصروف ہیں رہے وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمان نے  نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے ایبٹ آباد یونیورسٹی  فکیلٹی ممبران کے لیے ٹریننگ سیشن کے  انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر ابرار خان کی خدمات کو سہراہا اور کہا کہ فکیلٹی ممبران کو اس ٹریننگ سیشن سے استفادہ حاصل کرنا چائیے کیونکہ دور حال میں ان ٹریننگ سیشن کی اشد ضرورت ہے اس سے طلباء کے ساتھ ساتھ ملک و قوم بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گے۔ یہ تربیت اگلے دو دن تک جاری رہے گی، جس کا اختتام جمعرات، 6 فروری، 2025 کو ہوگا، جس میں عملی تشخیص اور تدریسی طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔